news

 ڈی ایل ایس میتھڈ کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ انتقال کرگئے

ڈک ورتھ اور لیوس دونوں کو جون 2010 میں کرکٹ میں ان کی اہم شراکت کے لیے ایم بی ایز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 ڈی ایل ایس میتھڈ کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ انتقال کرگئے

کرکٹ میں ڈی ایل ایس میتھڈ (طریقہ کار) کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔  ڈک ورتھ اور لیوس دونوں کو جون 2010 میں کرکٹ میں ان کی شراکت کے لیے ایم بی ایز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔  
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور ڈی ایل ایس طریقہ کار کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں کی جانب سے آنجہانی ڈک ورتھ کو ان کی خدمات کے لیے خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ 
واضح رہے کہ انگلش ماہر شماریات نے ٹونی لیوس کے ساتھ مل کر ڈی ایس ایل میتھڈ تیار کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈک ورتھ لیوس میتھڈ پہلی بار1997 میں استعمال کیا گیا تھا جبکہ 2014 میں، اس طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور اس میتھڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا جب آسٹریلوی ماہر شماریات سٹیون سٹرن نے اسے بہتر بنانے کے لیے ترمیم کی تھی۔ ڈک ورتھ اور لیوس اسی سال اس طریقہ کار کو سنبھالنے میں اپنے کرداروں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ 
ڈک ورتھ اور لیوس دونوں کو جون 2010 میں کرکٹ میں ان کی شراکت کے لیے ایم بی ایز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا کام اس بات کو یقینی بنانے میں اہم رہا ہے کہ بارش یا دیگر عوامل کی وجہ سے کرکٹ میچوں میں خلل پڑتا ہے تو صورتحال پیچیدہ ہوسکتی ہے ایسے میں منصفانہ اور مساوی نتیجہ کیا نکل سکتا ہے، اسی لیے دیکھا گیا ہے کہ کرکٹ میں بارش، مدھم روشنی یا دھند یا کسی اور عنصر کی وجہ سے اگر کسی میچ کا منصفانہ نتیجہ واضح نہ ہورہپا ہو تو ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت میچ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔۔
دنیا بھر میں کرکٹ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے مسلسل استعمال کے ذریعے ڈک ورتھ کی میراث زندہ رہے گی۔