news
English

پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کا نام کل جاری کرنے کا اعلان

ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے

پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کا نام کل جاری کرنے کا اعلان PHOTO: AFP

 پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کا نام کل جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اب بدھ کو منظوری پانے والے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا جاے گا۔

پہلے مرحلے میں پریس ریلیز کے ذریعے نام جاری کیے جائیں گے اس کے بعد ہیڈکوچ پریس کانفرنس کرکے اپنے پلان سے میڈیا کو بریف کرنے کے ساتھ مختلف سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

پی سی بی کے پانچ رکنی پینل وسیم خان، ذاکر خان،انتخاب عالم، بازید خان اورممبر گورننگ بورڈ اسد علی نے مصباح الحق، ڈین جونز ، محسن خان اور جوہان بوتھا کے ہیڈکوچ کے لیے انٹرویو کیے تھے ۔وقاریونس بولنگ کوچ کے لیے انٹرویو دینے والے واحد امیدوار تھے۔