news
English

اخلاقیات کی خلاف ورزی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اخلاقیات کی خلاف ورزی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز پر جرمانہ عائد

ترجمان پی سی بی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کولن منرو نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹمپس پر بلا مارا تھا جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔

میچ کے بعد امپائرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کی اخلاقیات کی خلاف ورزی کی رپورٹ میچ ریفری کو بھیجی تھی جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرلیا۔