news
English

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، تمام میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل یعنی آج سے راولپنڈی میں ہونا ہے، تمام میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ 
کمنٹری ٹیم میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس، کرکٹ تجزیہ کار بازید خان اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز شامل ہوں گی۔ اس پینل میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کرس ہیرس اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر لیزا اسٹالیکر جیسے بین الاقوامی کرکٹ ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ 
زینب عباس کو سیریز کی پریزینٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو پورے ٹورنامنٹ میں گہرائی سے تجزیہ اور دل چسپ رننگ کمنٹری کرتی نظر آئیں گی۔ تاہم، راولپنڈی میں افتتاحی میچ میں ممکنہ بارش کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے، کیونکہ موسم کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق جمعرات کے روز دن کے وقت بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں، جو رات کے وقت 70 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔ 
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون: 
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ)، عثمان خان/فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر۔