news
English

قائداعظم ٹرافی؛ گیند لگنے سے عثمان صلاح الدین میچ سے دستبردار

عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی

قائداعظم ٹرافی؛ گیند لگنے سے عثمان صلاح الدین میچ سے دستبردار تصویر: پی سی بی

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا موقع ہے، سینٹرل پنجاب کے عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے، دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے، محمد سعد کو میچ کے دوران بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گذشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی، عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ کنکشن قانون کے تحت گردن یا سر پر گیند لگنے کی وجہ سے اگر کسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہو یا تکلیف محسوس کرے تو اس کا متبادل لیا جا سکتا ہے۔ ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ کے سر پر چوٹ لگی تو اسی قانون کے تحت ان کا متبادل لیا گیا تھا۔