news
English

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کورونا وائرس سے انتقال کرگئے فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ اسپنر ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین کورنگی قبرستان میں عمل میں آئی۔

43 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

دریں اثناء سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، راشدلطیف، سرفراز احمد، جاوید میانداد، وسیم باری، ظہیرعباس، فیصل اقبال، توصیف احمد اور پروفیسر اعجاز فاروقی سمیت دیگر نے ریاض شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائےمغفرت کی ہے۔