کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عباس دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے پائے،اظہر علی کوشش کے باوجود کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے نے ہیمپشائر کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، محمد عباس دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے پائے، انھوں نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، ڈرہم کے خلاف ووسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹر اظہرعلی دوسری اننگز میں 64 گیندوں پر صرف 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل رہے، وہ پہلی باری میں بھی صرف 29 رنز بناپائے تھے، کینٹ کے خلاف ورکشائر کو اننگز سے شکست کا خطرہ درپیش ہے۔
ورکشائر کے 4 وکٹوں کے نقصان پرٹوٹل 453 رنز پر ڈیکلیئرڈ کے جواب میں کینٹ کی ٹیم پہلی باری میں 158 رنز پر ڈھیر ہوکر فالوآن کا شکار ہوئی، اس میں پاکستانی پیسر حسن علی نے 3 شکار کیے، حسن علی نے دوسری کاوش میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 1 وکٹ لی۔
ادھر ڈویژن ون میں ناٹنگھم شائر نے مڈل سیکسس کو 7 وکٹ سے قابو کرلیا، ٹیم نے فتح کے لیے درکار ہدف 119 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ناکام سائیڈ نے پہلی باری میں 149 رنز بنائے جبکہ ان کی دوسری اننگز 167 پر تمام ہوگئی تھی، ناٹنگھم شائر نے جوابی اننگز میں 198 رنز بنائے تھے۔