کراچی: شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شان مسعود گذشتہ 89 برسوں میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔
شان مسعود یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بھی بنے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان سے قبل پاکستان کے ارشد پرویز نے 1977-78میں ایچ بی ایل کے لیے لگاتار2 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔
لیسٹرشائر کیخلاف ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 219 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔