news
English

بابراعظم اپنے ہی کور ڈرائیو شاٹ کے مداح

آئی سی سی کی ویڈیو میں بابر اعظم سے سوال پوچھا گیاکہ "جب آپ کور ڈرائیو سنتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟"

بابراعظم اپنے ہی کور ڈرائیو شاٹ کے مداح

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کور ڈرائیو شاٹس کی ویڈیو جاری کردی جس میں دنیائے کرکٹ میں کور ڈرائیو کے ماہر سمجھے جانے والے قومی کپتان بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ انہیں کس کا کور ڈرائیوشاٹ پسند ہے؟ 
آئی سی سی نے بابر اعظم کے کور ڈرائیو کی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ سے بہترین کور ڈرائیو کے بارے میں پوچھا گیا۔ 
کور ڈرائیو کے ماہر کہلانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کس کا کور ڈرائیو پر کھیلنے کا انداز پسند ہے؟ اس حوالے سے آئی سی سی نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی ویڈیو جاری کی جس میں  پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے نامور بلے باز اسٹیو اسمتھ سے بہترین کور ڈرائیو کے بارے میں پوچھا گیا۔ 
اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ساتھ شاداب خان، شان مسعود، حسن علی، حارث رؤف اور امام الحق نے بھی بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا۔ 

اس کے علاوہ بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کور ڈرائیو کا سن کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟ 
جواب میں بابراعظم تھوڑا سا مسکرائے اور پھر کہا 'میں خود۔'
کپتان بابراعظم کا یہ معصوم جواب آپ کو مسکرانے پر مجبور کرسکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہے، جہاں دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر(کل) سے ہورہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔