news
English

پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلزکے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں

ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے

پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلزکے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں فوٹو: فائل

پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہورسے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے دونوں اسکواڈز آج بروز منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔