news
English

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پی ایم 11 کا اعلان

آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کےناتھن میکس وینی کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پی ایم 11 کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پی ایم الیون کااعلان کردیا،اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کےناتھن میکس وینی کریں گے۔ 
آسٹریلیا اے ٹیم کے کوچ تھیلان سمراویرا کو پی ایم الیون کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا، کینگروز کے اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کھیلنےکا تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس اور ناتھن اینڈریو شامل ہیں۔ ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر،جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک اسٹیکٹی اور باو ویبسٹر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 
آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نےکہا خوشی ہےکہ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ایک مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،ناتھن میک سوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔،،  
آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ناتھن میک سوینی شاندار اندازمیں ٹیم کی قیادت کریں گے، اس موقع پر جارج بیلے نے کہا کہ پی ایم الیون کے لیے منتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا اعزازہے۔ اسکواڈ کے انتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے ممنون ہیں۔ 
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے اس مقام پر ٹیسٹ کھیلنے کا پہلا موقع ہوگا۔