news
English

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت  

 پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کے لیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا۔

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت  

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل ہلونے والے چار روزہ وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی۔ 
کرکٹ آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر پاکستان سے معذرت کرتے ہوئے اسے ایک انسانی غلطی قرار دیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کردی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔ 

یاد رہے کہ پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کے لیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا جس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔ ایک صحافی نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے فوری طور پر اصلاحی کارروائی کی۔ 
اس واقعے کے جواب میں، کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ یہ گرافک ڈیٹا فراہم کرنے والے سافٹ ویئر کے ذریعے آٹومیٹکلی تیار کیا گیا تھا جو اس سے قبل پاکستان کے کھیل کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ بورڈ نے غلطی کی افسوسناک نوعیت کو تسلیم کیا اور واضح کیا کہ جیسے ہی یہ ان کی توجہ میں لایا گیا انہوں نے اسے فوری طور پر درست کردیا۔
 
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے آسٹریلوی صحافی کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد اپنے بیان میں لکھا کہ "گرافک ڈیٹا فراہم کرنے والے کی طرف سے ایک آٹومیٹک فیڈ تھا جو پہلے کسی پاکستانی گیم کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ یہ واضح طور پر افسوسناک واقعہ تھا اور غلطی کے سامنے آتے ہی ہم نے اسے فوری طور پر درست کردیاگیا۔‘‘