news
English

پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کے لیے 'الکحل فری' اسٹینڈ قائم

پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا، اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں

پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کے لیے 'الکحل فری' اسٹینڈ قائم

پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص ’’پاکستان اسٹینڈ‘‘ بنا دیا گیا جبکہ پاکستان ڈریسنگ روم کے گرد 2 اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے۔ 
پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب ہوں گے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔ واک کے شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ فاسٹ بولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی فینز سے واک میں شرکت کی درخواست کی ہے۔  
میچ کا ٹکٹ 30 ڈالررکھا گیا ہے تاہم پاکستان بے کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں۔ چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے جبکہ چار سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا، اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، میچ کی تمام ٹکٹیں ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو پر دستیاب ہیں۔ 
دونوں ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔