news
English

کرکٹ کواولمپکس گیمزمیں شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی

اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیا میں بالخصوص ممکنہ طور پر آمدنی کے نئے راستے کھل جائیں گے۔ 

کرکٹ کواولمپکس گیمزمیں شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ سمیت پانچ کھیلوں کو اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی، اس کا باقاعدہ اعلان ممبئی میں ہونے والے آئی او سی کے ایگزیکٹو اجلاس میں کیا گیا۔ 
ترجمان آئی او سی کے مطابق آئی او سی نے اجلاس کے شرکا کے تجویز کردہ تمام کھیلوں کو اولمپکس 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے، جن میں کرکٹ، اسکواش، بیس بال ساف بال، فیلگ فٹبال اور لیکروس شامل ہیں۔ 
اس سے قبل، 1900 میں منعقدہ پیرس اولمپکس میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے میچ کھیلا جا چکا ہے۔ 
لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کے میچز ٹی20 فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔ اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیا میں بالخصوص ممکنہ طور پر آمدنی کے نئے راستے کھل جائیں گے۔ 
اس سے اولمپک گیمز کے نشتریاتی حقوق کی فروخت سے بھی متنظمین کو خطیر رقم ملے گی۔