news
English

لاس اینجلس اولمپکس گیمز2028ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کا امکان

آئی سی سی نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی اس فیصلے کو عام نہیں کیا گیا۔ 

لاس اینجلس اولمپکس گیمز2028ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کا امکان

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس گیمز2028ء میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔
کرکٹ کو پہلی مرتبہ 1900ء میں پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا، جس میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان گولڈ میڈل کے لئے ایک ہی میچ کھیلا گیا تھا۔ آئی سی سی نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے تاہم اولمپکس کمیٹی، آئی سی سی اور لاس اینجلس انتظامیہ نے اس فیصلے کو ابھی عام نہیں کیا ہے۔ 
اولمپکس میں نئے کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ 16 اکتوبر کو بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے آئی او سی کے سالانہ اجلاس میں ہوگا۔ 
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کی سفارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لئے دو سال تک بھرپور محنت کی تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے مگر ہم کرکٹ کو اولمپکس میں دیکھنے کے لئے پر امید ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 ء میں کرکٹ کو شامل کرنے پر مردوں اور خواتین کا ٹی 20 ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ 
اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیاء بالخصوص برصغیر میں ممکنہ طور پر منافع بخش تجارتی مارکیٹ کھلنے کا امکان ہے۔