news
English

انڈر19 ورلڈکپ: قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی  

بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز جیت سے گرین شرٹس نے انڈر 19ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی، جمعرات کو آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

انڈر19 ورلڈکپ: قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی  

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر19 ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ قومی ٹیم کے بولر عبید شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لے اُڑے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم گرین شرٹس کی ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ 
اوپنر شامل حسین اور شاہ زیب خان نے ٹیم کو 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں 19 اور 26 رنز بناکر وکٹیں گنوابیٹھے، بعدازاں وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم عرفات منہاس نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کے اسکور کو 155 رنز تک پہنچادیا۔ 

پاکستان کی پوری ٹیم محض 40 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا۔ عبید شاہ نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 44 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 
علی رضا نے مخالف ٹیم کے تین کھلاریوں کو میدان بدر کیا جبکہ محمد ذیشان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ 
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کے روز ہوگا۔