news
English

قومی کرکٹر حسن علی کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، کرکٹر کی مداحوں سے اپیل

قومی کرکٹر حسن علی کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر آج صبح دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی۔
 
انسٹاگرام پوسٹ پر حسن علی نے بتایا کہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں، بیٹی کا نام انہوں نے ’’ہیزل حسن علی‘‘ رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔  
واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021ء میں ہوئی تھی جس کا نام ہیلینہ رکھا گیا تھا۔