news
English

محتاط اوپنرز نے ٹی 20کرکٹ کا حسن تباہ کردیا، کرس گیل

لاہور: مشہور بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ محتاط اوپنرز نے ٹی 20 کرکٹ کا حسن تباہ کردیا۔

محتاط اوپنرز نے ٹی 20کرکٹ کا حسن تباہ کردیا، کرس گیل

ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر کرس گیل نے کہا کہ ہے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بیٹرز آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے، یہ صورتحال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی6اوورز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں، انہیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے، یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔