news
English

ٹی 20ورلڈکپ: پیٹ کمنزنے 2میچوں میں 2ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

کمنز کی وکٹوں کی ہیٹ ٹرک آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے انجام دیا گیا آٹھواں واقعہ ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے یہ سنگ میل ایک سے زیادہ مرتبہ حاصل کیا ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ: پیٹ کمنزنے 2میچوں میں 2ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں لگاتار دو بار ہیٹ ٹرک کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ 
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے سپر8 مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے افغان کھلاڑی کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اوریہ تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے بعد پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔ پیٹ کمنز نے اس سے قبل جمعرات کے روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ کمنز کی وکٹوں کی ہیٹ ٹرک آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے انجام دیا گیا آٹھواں واقعہ ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے یہ سنگ میل ایک سے زیادہ مرتبہ حاصل کیا ہو۔ 
واضح رہے کہ سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے اپ سیٹ شکست ہوئی جوکہ افغان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔