آسٹریلیا نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔
منگل کو میچ کے آخری دن صبح کا سیشن بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے باوجود آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلینڈ کی نپی تلی بائولنگ کا دلیری سے سامنا کیا، چائے کے وقت آسٹریلیا کا سکور 183-5 تھا اور اسے 281 رنز کے ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید 98 رنز درکار تھے، آخری سیشن میں آسٹریلیا نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیند پہلے حاصل کرلیا۔
پیٹ کمنز اور نیتھن لائنزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 141 اور دوسری اننگز میں 65 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں انگلیںڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی تاہم آسٹریلیا کی ٹیم عثمان خواجہ کی سینچری کی بدولت 386 رنز بنانے میں کامیاب رہی، دوسری باری میں انگلش ٹیم محض 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا۔ جسے آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیند پہلے حاصل کرلیا۔