news
English

ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے

ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔

ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے PHOTO: AFP

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔

گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی بولنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آؤٹ کرلیں گے۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی ٹوئٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں۔