news
English

ورلڈکپ 2023: بابراعظم سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی ہوسکتے ہیں

بابر اعظم نے 2019 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 474 رنز بنائے جس میں تین ففٹیز اور ایک سنچری شامل تھی، ڈیل اسٹین

ورلڈکپ 2023: بابراعظم سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی ہوسکتے ہیں

جنوبی افریقہ کے کرکٹرڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ میرا دل کہتا ہے ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونا چاہیے، اگرچہ ورلڈ کپ پر انگلینڈ کا دعویٰ بہت مضبوط ہے، لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارتی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو۔
جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں دلیل کی بنیاد پر آپ انگلینڈ کو فائنلسٹ کی پوزیشن سے نہیں ہٹاسکتے کیونکہ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے، وہ جس طرح نویں نمبر پر اپنے آل راؤنڈرز کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے پاس کرس ووکس جیسا آل راؤنڈر ہے۔ اس لیے میں جانتا ہوں کہ ورلڈ کپ پر انگلینڈ کا دعویٰ بہت مضبوط ہے، لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو۔  
ڈیل اسٹین نے کہا کہ"جنوبی افریقہ کے پاس اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا بہت اچھا موقع ہے کیونکہ وہ ایک مضبوط ٹیم ہے اور اچھی فارم کے ساتھ یہاں پہنچی ہے لیکن مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ بھارت یہ ورلڈ کپ جیت جائے گا کیونکہ وہ اس وقت اپنی بہترین فارم میں ہے۔" 
فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کے لیے کچھ کہنا مشکل ہے، آپ جانتے ہیں کہ میرا دل جنوبی افریقہ کے ساتھ فائنل میں جانا چاہتا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ فائنل میں پہنچیں کیونکہ ان کے بہت سے کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی کھیلتے ہیں، وہ بھارتی گرائونڈز میں باقاعدگی سے کھیلتے رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن جیسے کھلاڑی ملے ہیں جو بھارت کے زمینی حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ کے جی ربادا طویل عرصے سے یہاں آئی پی ایل میں بولنگ کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیکن مجھے اس پر زیادہ یقین نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بھارت فائنل میں جانے والی ٹیموں میں سے ایک ہوگا اور شاید انگلینڈ بھی۔ لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کو فائنلسٹ کہوں لیکن میرا جھکاؤ بھارت اور انگلینڈ کی طرف ہے۔
ڈیل اسٹین نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی ہوسکتے ہیں،بابر اعظم نے 2019 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 474 رنز بنائے تھے جس میں تین ففٹیز اور ایک سنچری شامل تھی۔