news
English

غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیومکینک کی رپورٹ انھیں مل چکی، جس میں ان کا ایکشن غیرقانونی ہے

غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سری لنکن آل راؤنڈر اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی۔

سری لنکن آل راؤنڈر اکیلا دنن جایا پر 12 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں بولنگ نہیں کرسکیں گے، دنن جایا کاایکشن گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد انھوں نے چنئی کی لیب میں تجزیہ کرایا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیومکینک کی رپورٹ انھیں مل چکی، جس میں ان کا ایکشن غیرقانونی ہے۔