news
English

سارو گنگولی آئی سی سی چیئرمین بنے تو اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کروں گا، دانش کنی

دانش کنیریا نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلیے سارو گنگولی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہوسکتا

سارو گنگولی آئی سی سی چیئرمین بنے تو اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کروں گا، دانش کنی PHOTO: AFP

فکسنگ میں سزا یافتہ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو اپیل دائر کروں گا۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی کے سزا وار ٹھہرائے جانے والے لیگ اسپنر نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ سابق بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر تھے، انہوں نے بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کی۔

دانش کنیریا نے کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلیے سارو گنگولی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہوسکتا، منتخب ہوئے تو اپنی سزا کے خلاف اپیل کروں گا، امید ہے کہ میری ہر ممکن مدد کی جائے گی۔