گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ کے دوران دنوشکا گوناتلکے کو حراست میں لیا گیا تھا۔
سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے کو ریپ کیس میں مجرم قرار نہیں پائے، جس کے بعد عدالت نے انہیں بری کردیا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر پر ریپ کیس کے حوالے سے شکایت کنندہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکیں، جس کے باعث کرکٹر کو باعزت بری کردیا گیا۔
سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے پر ریپ کیس میں چار مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں سے 3 الزامات کو پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ ایک آخری الزام سے بھی عدالت نے کرکٹر کو بری کردیا۔
قبل ازیں سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتلکے اور مذکورہ خاتون کے درمیان ہونے والی گفتگو عدالت میں ظاہر کردی گئی، اس کے علاوہ بھی ان دونوں کے درمیان اس سے قبل 3 مختلف ایپس میں بات چیت ہوئی تھی، جس میں سڈنی کی خاتون کو برسبین چلنے کا کہا گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے ملنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر کو گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ کے دوران آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔