news
English

ڈیوڈ لائیڈ کی پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھنے پر تنقید

انہوں نے نوٹ کیا کہ بھارتی ٹیم نے ہندوستان میں پرائم ٹائم کے اوقات میں میچ دیکھنے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کوئی ڈے نائٹ میچ نہیں کھیلا، جسے وہ دوسری ٹیموں کے ساتھ غیر منصفانہ عمل سمجھتے ہیں۔

ڈیوڈ لائیڈ کی پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھنے پر تنقید

ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھنے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ بھارتی ٹیم نے ہندوستان میں پرائم ٹائم کے اوقات میں میچ دیکھنے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کوئی ڈے نائٹ میچ نہیں کھیلا، جسے وہ دوسری ٹیموں کے ساتھ غیر منصفانہ عمل سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھنے پر سوال اٹھادیا۔ ایک انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو جان بوجھ کر ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لازمی مقابلہ کروایا جاسکے، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غیر منصفانہ عمل ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کرکے گروپس تقسیم کیے جائیں تاکہ پاک بھارت میچ کے لئے شائقین میں دلچسپی برقرار رہے، اگر فکسچرز میں دونوں ٹیموں کے لئے ٹاکرا گروپس میں ہوگا تو آئندہ آنے والے ٹائم میں اس مقابلے کا رومانس پھیکا پڑجائے گا۔ ڈیوڈ لائیڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی شیڈولنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے لئے آرام کا وقت محض سیمی فائنل اور فائنل میں رکھا گیا ہے، بھارتی ٹیم اور شائقین کے لئے میچز کی ٹائمنگ تبدیل کی گئی لیکن دیگر ٹیموں کے لئے ایسا نہ کرنا ایک غیرمنصفانہ عمل ہے۔ 
سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کررہی ہے، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے کہ کیسے ورلڈکپ کا انعقاد ہونا چاہیے تاہم آپ کو سوچنا ہوگا کیا یہ عمل ایمانداری پر مبنی ہے یا نہیں؟