news
English

ڈیوڈوارنرنے بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹربُک کرالیا  

ہیلی کاپٹر کے ساتھ 2 ایئرکرافٹس کی بکنگ بھی کرائی ہے، سفر موسم سے مشروط ہے، آسٹریلوی اوپنر

ڈیوڈوارنرنے بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹربُک کرالیا  

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے خلاف بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر بک کرالیا تاکہ اپنے بھائی کی شادی سے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ سکیں۔ 
اسٹیون اسمتھ جمعے کے روز سڈنی سکسرز کی جانب سے اس سیزن میں واحد بگ بیش میچ کھیلیں گے، حریف ٹیم سڈنی تھنڈرز میں ڈیوڈ وارنر شامل ہیں مگر اسی روز ان کے بھائی کی 250 کلومیٹر دوری پر شادی کی تقریب بھی رکھی گئی ہے۔ 
اس حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹرکے ساتھ 2 ایئرکرافٹس کی بکنگ بھی کرائی ہے تاہم سفر موسم سے مشروط ہے، میری پوری  کوشش ہوگی کہ شادی کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی سڈنی پہنچ جاؤں تاکہ اسمتھ کے خلاف بگ بیش میچ کھیلنے کا موقع مل سکے۔،،