news
English

انگلش ٹیم کے آل رائونڈر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

بائیں ہاتھ کے انگلش کھلاڑی، جو مڈل آرڈر کے جارح مزاج بلے باز بھی ہیں، بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کے واحد رکن تھے جن کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ نہیں کیا گیا۔

 انگلش ٹیم کے آل رائونڈر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اور مڈل آرڈر میں بلے بازی کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
ڈیوڈ ولی کو انگلش ٹیم نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔ اس حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ان کا بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب تھا جو پورا ہوگیا، بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 29 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے جبکہ ڈیوڈ ولی کو انگلش بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔ 
ڈیوڈ ولی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔