news
English

پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، ڈین جونز

کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف اور فائنل 17 مارچ کو ملتوی کردیئے گئے تھے

پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، ڈین جونز فوٹو: پی ایس ایل

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے باقی میچز میں کراچی کنگز کےغیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف اور فائنل 17 مارچ کو ملتوی کردیئے گئے تھے، باقی چاروں میچز اب  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق 14نومبر کو کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا، اسی روز ایلمنٹر ون میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا، کوالیفائرز میں ناکام اور ایلمنٹر ون کی فاتح ٹیمیں اگلے روز آمنے سامنے ہوں گی۔

فیصلہ کن معرکہ 17نومبر کو ہوگا، خدشہ ہے کہ ان مقابلوں میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شرکت مشکل ہوگی لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب باقی میچز کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹر کیمرون ڈیلپورٹ نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔