دبئی: جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا انداز بھا گیا۔
سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں جب جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے پوچھا گیا کہ وہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا میں سے کون سی ٹیم کو سپورٹ کریں گے تو اسٹین نے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دے سکتا، دونوں ہی ٹیموں میں میرے دوست موجود ہیں، میں کسی ایک ٹیم کا نام نہیں لوں گا، البتہ ذاتی طور پر جس انداز میں پاکستان ٹیم کرکٹ کھیل رہی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے، خاص طور پر آن دی فیلڈ ان کا ہنسی مذاق بہت اچھا لگتا ہے۔