news
English

دھونی کے گلوز پر فوجی نشان پر اصرار اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا، ونود رائے

ونود رائے نے کہاکہ میرا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا لوگو لگا بھی ہے تو آئی سی سی کو کیا مسئلہ ہو گا

دھونی کے گلوز پر فوجی نشان پر اصرار اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا، ونود رائے تصویر: فائل

بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مہندرا سنگھ دھونی کے گلوز پر موجود فوجی نشان پر اصرار اپنی کم علمی کی وجہ سے کیا۔

ونود رائے نے کہاکہ میرا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا لوگو لگا بھی ہے تو آئی سی سی کو کیا مسئلہ ہو گا، مگر مجھے 11 صفحات پر مشتمل کونسل کے قواعد و ضوابط دکھائے گئے جس میں واضح تھا کہ ٹیم یا مینوفیکچرز کے سوا کسی کا لوگو نہیں ہونا چاہیے۔