news
English

کیا بابراعظم نے ٹریننگ سیشن میں اعظم خان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا؟

 اعظم خان کو بلے بازی میں ناقص کارکردگی اور انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز میں دو کیچز چھوڑنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کیا بابراعظم نے ٹریننگ سیشن میں اعظم خان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا؟

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کو ناقص کارکردگی اور انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20  سیریز میں دو قیمتی کیچز چھوڑنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اعظم خان پر اپنے زائد وزن کی وجہ سے پہلے بھی شائقین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔  
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اتوار کےروز ڈیلاس میں اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کے ساتھی اعظم خان کو ایک نیا عرفی نام دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابراعظم کو مبینہ طور پر پوری ٹیم کے سامنے 'یہ گینڈا نہیں سِدھا ہوا' کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب وہ ہلکے فٹ بال سیشن سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ 
'گینڈا' کی اصطلاح اکثر زیادہ وزن والے افراد کے لیے طنزیہ انداز میں استعمال کی جاتی ہے۔ بابر اعظم تب اعظم خان کو ’سدھا ہو (سیدھا ہو جاؤ)‘ کہہ کر مڑنے اور لائن میں آنے کی ہدایت کر رہے تھے۔ تاہم کچھ مداح یہ بحث کر رہے ہیں کہ بابر نے 'یہ گینڈا' نہیں کہا بلکہ 'تیرا کاندھا' کہا جس کا ترجمہ 'تیرا کندھا یا شانہ' ہے۔ 
اعظم خان کی بلے بازی میں ناقص کارکردگی اور انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی20 سیریز میں دو اہم کیچز چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ اعظم خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قیاس آرائیوں کو جنم دینے والی تمام پوسٹس کو حذف کردیا ہے کہ یہ اقدام ان کی فٹنس اور ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب پر مداحوں کی تنقید کے جواب میں آیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب بابر اعظم نے ٹریننگ کے دوران ٹیم کے ساتھی کو نک نیم دیا ہو۔ گزشتہ سال آسٹریلیا کے دورے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے تربیتی کیمپ کے دوران بابر نے سعود شکیل کو 'چھوٹا ڈان' کہہ کر مزاح میں اضافہ کیا جب انہوں نے مہارت سے ایک گیند پکڑلی۔ یہ نام بالی ووڈ کی فلم 'پارٹنر' میں راجپال یادیو کے مزاحیہ کردار 'چھوٹا ڈان' سے متاثر ہوکر دیا گیا جس میں 'چھوٹا' مزاحیہ انداز میں کردار کے چھوٹے قد کا حوالہ دیتا ہے۔