news
English

کیا کولن منرو نے خود کو پاکستان کے ساتھ سیریز سے الگ کرلیاہے؟

کولن منرو، 2020 سے نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہ کرنے کے باوجود، آئندہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے زیر غور ہیں۔

کیا کولن منرو نے خود کو پاکستان کے ساتھ سیریز سے الگ کرلیاہے؟

سلیکشن مینیجر سیم ویلز کے مطابق، کولن منرو، 2020 سے نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہ کرنے کے باوجود، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کیوی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کے لیے زیر غور ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز 37 سالہ کھلاڑی کولن منرو، دنیا بھر میں مختلف ٹی 20 لیگز میں سرگرم رہے ہیں، جس کی وجہ سے کیوی سلیکٹرز نے انہیں جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے ذہن میں رکھا ہے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں مصروف اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کو نوٹ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 کھلاڑیوں کی لائن اپ کا اعلان کیا جبکہ کولن منرو نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان کے دورے سے باہر ہونے کا اعلان کیا۔ 
ای ایس پی این کرک انفو کے حوالے سے ویلز کا کہنا ہے کہ ہمارا کولن سے رابطہ ہوا۔ واضح طور پر وہ گزشتہ چند سالوں سے دنیا بھر کے مختلف مقابلوں میں اچھی فارم میں ہیں اور خاص طور پر کیریبین پریمیئر لیگ میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے خود کو اس دورے کے لیے دستیاب نہیں کیا لیکن وہ ممکنہ طور پر اب بھی ایک آپشن ہے۔،، 
ویلز نے سی پی ایل میں منرو کے شاندار ریکارڈ کو اجاگر کیا، جہاں وہ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں، انہوں نے 78 اننگز میں 35.65 کی اوسط اور 128 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2,353 رنز بنارکھے ہیں۔