news
English

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: کیا بھارتی فاسٹ بولر نے بال ٹیمپرنگ کی؟  

بھارتی بولرارشدیپ سنگھ پر بال کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کا الزام لگ گیا۔

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: کیا بھارتی فاسٹ بولر نے بال ٹیمپرنگ کی؟  

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔ 
مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کے لئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔ 
اس موقع پر فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ سلیم ملک نے کہا کہ انضی! میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، جب کچھ ٹیموں کی بات آتی ہے تو آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں اور ہندوستان ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہی پاکستانی بالرز گیند کو ریوس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ برپا ہوجاتا۔،، 
انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ بال کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔  
واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کو 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، بعدازاں بنگلہ دیش کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کینگروز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔