گزشتہ روز دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رئوف نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔
بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر دنیش کارتک بھی پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف کی بولنگ کے مداح ہوگئے، ان کی شاندار گیند بازی کی کھل کر تعریف کر ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ حارث رئوف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث روف ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے،لاہور قلندرز کے ساتھ ان کے سفر، لیگ کرکٹ میں پرفارمنس اورپھر پاکستانی ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث روف ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔
یاد رہے کہ حارث رﺅف انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث روف نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔