news
English

پی سی بی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ

پرامید ہیں کہ حکومت اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ فوٹو: اے ایف پی

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 5 سو روپے جمع کروائے ہیں، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز اور بورڈ ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ عطیہ کریں گے، پی سی بی  نے بھی کل رقم کے برابر حصہ ڈالا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پرامید ہیں کہ حکومت اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔