news
English

مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کے لئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او اور اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا بھارت میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ کے لئے پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی‘‘۔

مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کے لئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان

بھارتی بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ کے لئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا گیا تھا جس پر پاکستان نے ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کو مشکوک قرار دیا تھا۔ گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں تجویز دی گئی تھی کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں شیڈول اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیل سکتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو متحدہ عرب امارات اور عمان کے نام پیش کیے گئے تھے تاہم بھارت نے سری لنکا کا نام پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی فارمولے کے تحت بھارت میں ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کے مسائل اور حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر منتقل کرواسکتا ہے۔

 پی سی بی کے سابق سی ای او وسیم خان نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنے میچز بھارت میں کھیلے گا۔