news
English

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈارپہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہوگئیں

صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر میدان میں لایا گیا، جس کی منظوری میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے دی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈارپہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہوگئیں

دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان کی ویمن ٹیم کو دوہرا دھچکا لگ گیا۔  
کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بولنگ کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر چوٹ لگنے کے بعد میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ندا ڈار کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد، ٹیم کے فزیو نے فیصلہ کیا کہ ندا آج کے ون ڈے میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گی۔ جس کے بعد صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر میدان میں لایا گیا، جس کی منظوری میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے دی۔ 
کپتان ندا ڈار کی عدم موجودگی کے باعث فاطمہ ثناء ٹیم کی اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 
سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گئیں۔ کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بولنگ کے دوران پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔ 
ندا ڈار کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی فزیوتھیراپسٹ نے فیصلہ کیا کہ ندا ڈار پہلے ون ڈے میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گی۔جس کے بعد صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر میدان میں لایا گیا۔
فاطمہ ثناء ٹیم کی اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔