news

دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغان ٹیم بھارت سے سیریز کھیلے گی

بی سی بی نے افغان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا

دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغان ٹیم بھارت سے سیریز کھیلے گی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین جلال یونس نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کو اگلے ماہ بنگلہ دیش کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے دورہ کرنا تھا، تاہم حال ہی میں ایک ٹیسٹ میچ کو ختم کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی، افغان ٹیم ایک فارمیٹ کھیلنے کے بعد بھارت میں سیریز کھیلنے جانا چاہتی ہے۔

رپورٹس میں خیال کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم 10 جون سے 19 جون کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ اس سے قبل افغان کرکٹرز سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کے لئے مختصر دورہ کریں گے۔