اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر رومان رئیس نے سابق کرکٹر کو جادوگر بالر قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے سابق کرکٹر محمد آصف کو جادوگر بالر قرار دے دیا۔
معروف یوٹیوبر دانیال شیخ کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے تسلیم کیا کہ دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا، وہ ایک جادوگر تھے۔
انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی مہارت کو دنیا کے ہر بہترین بلے باز نے تسلیم کیا ہے جس سے ان کی بالنگ کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے، ان کا ایکشن نہایت آسان تھا ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ کوئی فاسٹ بولر بالنگ کروا رہا ہے، آصف ایسے بالر تھے جنہیں آملہ، پیٹرسن، ڈی ویلیئرز، گریم جیسے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔
رومان رئیس نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کھیلنے کا کبھی موقع نہیں ملا لیکن حال ہی میں جب وہ اپنے عروج پر تھے تو امریکا میں ان کے ساتھ بالنگ کرنے کا موقع ملا، انہوں نے بتایا کہ میں 130 کی رفتار سے گیند کروارہا تھا لیکن وہ 120 کی اسپیڈ سے گیند بازی کررہے تھے لیکن مجھ سے زیادہ اچھی ان کی بال وکٹ کیپر پکڑ رہا تھا۔