news
English

انگلینڈ نے بھی 'چیمپئنزٹرافی' پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی

یہ خیال گذشتہ چند سالوں سے گردش کر رہا ہے اور لارڈز، دی اوول، اور ایجبسٹن جیسے ممتاز انگلش مقامات پاکستان بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

انگلینڈ نے بھی 'چیمپئنزٹرافی' پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی

ای سی بی کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے پاکستان کی میزبانی میں 2025 چیمپئنز ٹرافی کی حمایت کردی، جس کا مقصد پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکمل ایونٹ کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا مکمل انعقاد پاکستان میں ہی یقینی دیکھنا چاہتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔،، 
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ آئی سی سی اجلاس میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب معاملات میں سیاست حائل ہو۔،، 
یاد رہے کہ پاکستان کو آئندہ برس فروری سے مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے میں ٹال مٹول کا مظاہرہ کررہا ہے اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرانے کی کوشش میں ہے۔  
ایونٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو اپنے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب انگلینڈ نے بھی باضابطہ طور پر مکمل ایونٹ پاکستان میں ہی کھیلے جانے کی حمایت کردی ہے۔ 
رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ہیں۔،، 
رچرڈ گولڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس میچ کی میزبانی چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست چلتی رہتی ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم سری لنکا میں آئی سی سی میٹنگز کے لئےموجود تھے جہاں پر ہم نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب اس میں سیاست کا عنصر شامل ہوجائے۔،،