news
English

ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ کے الزامات: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو معطل کردیا

بنگلہ دیشی کرکٹر سمیت 8 افراد پرابوظہبی ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام ہے، جن میں کھلاڑی، کوچز اور ٹیم کے مالکان شامل ہیں۔ 

ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ کے الزامات: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو معطل کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں سمیت 8 افراد پر ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹر سمیت 8 افراد پرابوظہبی ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، جن میں کھلاڑی، کوچز اور ٹیم کے مالکان شامل ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے منگل کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے2021 میں ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان میں بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناصر حسین، ڈومیسٹک کرکٹر رضوان جاوید اور سالیہ سمان، بیٹنگ کوچ اشعر زیدی، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھلوں، ٹیم منیجر شاداب احمد، ٹیم کے شریک مالکان کرشن کمار اور پراگ سنگھوی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ایک بیٹنگ کوچ پر میچ فکس کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فکسنگ کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کو “انعامات” پیش کرتے تھے۔ ٹیم کے مالک نے میچوں کے نتائج پر شرطیں لگائیں۔ 
آئی سی سی نے کہا ہے کہ چھ ملزمان کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے اور الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں تاحیات پابندی کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔