فاسٹ بولر نے عوام اور مداحوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عام انتخابات برائے 2024 سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی اور ووٹ ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شاہین آفریدی نے پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تھے جس کے بعد وہ بطور بولر متحدہ عرب امارات میں جاری آئی ایل ٹی 20 میں ایکشن میں نظر آئے۔