پاکستان شاہینز اور بھارتی ٹیم کا یہ اہم میچ کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے اس اہم میچ میں پاکستانی ٹیم اے کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف رکھ کر بھارتی ٹیم پر پریشر بڑھائیں۔
اس موقع پر بھارتی اے ٹیم کے کپتان یش دھل نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب دونوں ٹیمیں پہلے اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، جیتنے والی ٹیم گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کرے گی اور ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
پاکستان اے کا اسکواڈ:
کپتان محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، کامران غلام، صاحبزادہ فرحان، عمربن یوسف، قاسم اکرم، مبصر خان، مہران ممتاز، محمد وسیم جونئیر اور شاہنواز دھانی۔
گروپ بی کی دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔