news
English

پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائرایراسمس کاریٹائرمنٹ کا اعلان

بطورایمپائر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائرایراسمس کاریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آنے والے جنوبی افریقہ کے امپائر ماریس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی بطور ایمپائرنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔ 
انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔  
ایراسمس نے 18 ویمن ٹی20 میچز میں بھی فرائض انجام دیئے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔ 
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔  
یاد رہے کہ ایراسمس جنوبی افریقہ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2022 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔