news
English

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

پاکستان نے 19 اوورز میں2 وکٹوں پر 80رنز بنائے،

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا PHOTO COURTESY: ECB

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ  مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، اوول کے میدان پر بادل خوب جم کر برسے، بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا تو فی اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ 45 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کا اسکور جب 19 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز ہوا تو موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا تو امپائرز نے کپتانوں اور میچ ریفری کے مشورے سے میچ کو منسوخ کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔