news
English

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

دوسری جانب ریزروزمیں سے روجیل نذیر اور محمد موسی کو بھی کلیئرنس کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ آج مکمل ہوگیا، اتوار کو چارٹرڈ طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھرنے والے 18 کرکٹرز اور 11 اسپورٹس اسٹاف اراکین پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنائے جانے والے بائیو سیکیور ماحول میں آ گئے تھے، یہاں پر دوسری ٹیسٹنگ میں نیگیٹو آنے کے بعد ان کو چارٹرڈ طیارے پر سوار کیا گیا۔

دوسری جانب ریزروزمیں سے روجیل نذیر اور محمد موسی کو بھی کلیئرنس کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، پاکستان میں محمد حفیظ کا پی سی بی کے تحت ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری میں منفی آگیا، بعد ازاں پی سی بی کے زیراہتمام دوسرے ٹیسٹ میں بھی نتیجہ نیگیٹو آیا، وہاب ریاض بھی پی سی بی کے زیر اہتمام پہلے ٹیسٹ میں پازیٹو، نجی لیبارٹری اور پھربورڈ کے تحت دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیگیٹو آگئے، ان دونوں سمیت 6 کرکٹرز کے دوبارہ سیمپل گزشتہ روز لے گئے۔

پاکستان میں نتائج کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک کے بعد انگلینڈ میں ہونے والے قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ انتہائی اہم سمجھے جارہے ہیں، پیر کو انگلش کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے ہوٹل میں سیمپل جمع کرلیے، پاکستان سے پہنچنے والے کرکٹرز اور معاون اسٹاف کے علاوہ آسٹریلیا سے براہ راست آنے والے بولنگ کوچ وقار یونس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔