news
English

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز ختم انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 332 رنز

زیک کرالے کی کیرئیر کی پہلی سنچری، کرالے 171 رنز اور جوز بٹلر 87 رنز کے ساتھ تاحال کریز پر برقرار

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز ختم انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 332 رنز فوٹو: رائٹرز

ساوتھمپٹن: پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنالیے۔

بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جانے والی سیریز کا تیسرا معرکہ ساوتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوورز میں ہی رورے برنز کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، دوسری کامیابی یاسر شاہ کے حصے میں آئی، ڈوم سیبلی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بارش کی نذر ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ انگلینڈ نے صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے سام کیورن کی جگہ جوفرا آرچر کو واپس ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے غیر متوقع فتح حاصل کی جب کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا۔