news
English

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، بین اسٹوکس کی واپسی

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم  میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، بین اسٹوکس کی واپسی

کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام کے مطابق آئندہ ماہ سے  بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں  آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ  نوجوان بلے باز  ہیری بروک کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اگرچہ ہیری بروک کی  کارکردگی غیرمعمولی نہیں رہی تھی مگر انٹرنیشنل کرکٹر کے طور پر ان کی تیزرفتار پیشرفت نے اسکواڈ میں ان کی جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
اسٹار فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر انگلش اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں ایک میچ کھیلنے والے اسپنر عادل رشید بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 
ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ان کے نام یہ ہیں:
وز بٹلر ( کپتان )، معین علی، گس ایٹکنسن، جونی بیئراسٹو، سام کرین، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک وڈ اور کرس ووکس۔