news
English

انگلینڈ کا پاکستان کے ساتھ سیریزاور ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 کرکٹ کے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ شیڈول سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایک ہی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ کا پاکستان کے ساتھ سیریزاور ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان صلاحیتوں کا متوازن امتزاج موجود ہے۔ اسکواڈ میں تیز گیند باز جوفرا آرچر کی کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی بھی شامل ہے۔ 
جوش بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے، معین علی، کرس جارڈن اور عادل راشد تجربہ اور آل راؤنڈ صلاحیتوں کو ٹیم میں لے کر آئیں گے۔ انگلش اسکواڈ کے دیگر قابل ذکر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، سیم کرن اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ 
انگلینڈ کے اعلان کردہ پلیئنگ اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپننگ آل راؤنڈر ٹام ہارٹلی بھی شامل ہیں۔ ول جیکس، فل سالٹ اور بین ڈکٹ جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ٹیم کی فتحیابی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 
غور طلب امر یہ ہے کہ یہی اسکواڈ پاکستان کے خلاف 22 مئی سے شروع ہونے والی چار میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔ فی الحال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے والے کھلاڑی سیریز کے لیے وقت پر واپس آجائیں گے۔ 

پاکستان کے ستاھ سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ: 
جوش بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔